مرید عباس قتل کیس ، ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور عینی شاہد ندیم جناح اسپتال میں زیر علاج

۲۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ دن

کراچی (92 نیوز) کراچی میں مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور عینی شاہد ندیم جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ندیم کو گزشتہ رات فینائل پینے سے حالت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا۔ ندیم کو بیان لینے کیلئے پولیس نے طلب کیا لیکن وہ نہیں گیا تھا۔

گزشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت میں مرید عباس اور خضرحیات قتل کیس کی سماعت ہوئی لیکن  زخمی ملزم عاطف  کو عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا ، عدالت کو بتایا گیا کہ عاطف زمان کےعلاج کا بل نہیں دیا جا رہا۔

ملزم کے وکیل اور ماموں نے استدعا کی کہ عاطف زمان کو جناح اسپتال منتقل کردیاجائے ، عدالت نے کہا کہ ملزم کو جیل بھیج دیتے ہیں وہ سرجن اس کا علاج کرے گا۔

اس پرملزم کے ماموں محمد اشفاق نے بل جمع کرنے کی یقین دہانی کروائی ، ملزم عاطف زمان پیر تک نجی اسپتال میں زیرعلاج رہے گا۔

دوسری جانب پولیس کی تحقیقاتی نے  ٹیم عاطف زمان کے انویسٹرز کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ، ذرائع کے مطابق عاطف نے انویسٹرز کو ایک ارب 56 کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار کی رقم ادا کرنی تھی۔

عاطف سرمایہ کاروں کو مجموعی رقم پر ماہانہ 30 کروڑ 15 لاکھ بیس ہزار روپے منافع دیتا تھا ، ذرائع کے مطابق مقتول مرید عباس عاطف زمان کو گیارہ کروڑ 72 لاکھ پچاس ہزار روپے دے چکا تھا ۔

مقتول مرید عباس کو دو کروڑ 93 لاکھ بارہ ہزار منافع ملنا تھا ، مقتول خضرحیات کے عاطف زمان کے پاس ایک کروڑ 58 لاکھ روپے موجود تھے۔

ذرائع کےمطابق پولیس صرف دوہرے قتل کی تحقیقات کرئے گی ، مالی معاملات کی کی تفتیش کے لئے نیب سے درخواست کی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز