مرید عباس قتل کیس ، ملزم عادل زمان تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مرید عباس قتل کیس ملزم عادل زمان جسمانی ریمانڈ کراچی ‏ ‏92 نیوز اینکرمرید
۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۲ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے اینکرمرید عباس قتل کیس میں  ملزم عادل زمان  کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مرید عباس سمیت  دو افراد کے قتل میں استعمال کئے جانےوالا اسلحہ عادل زمان کےنام پرہے۔

تفتیشی نے بتایا کہ ملزم سے اسلحہ لائسنس اور موٹر سائیکل بازیاب کرنا ہے،ملزم نےکہاکہ اسلحہ کا لائسنس اس کے  پاس نہیں ہے، موٹر سائیکل مل جائے گی ۔

عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

تازہ ترین ویڈیوز