مرید عباس قتل کیس ، دو گواہوں نے عادل زمان کو عدالت میں شناخت کر لیا


مرید عباس ‏ خضر قتل کیس ‏ انسداد دہشتگردی ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز
۱۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۰ شام

 کراچی (92 نیوز) اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ دو گواہوں نے ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو بھی عدالت میں شناخت کر لیا۔

گواہوں نے بتایا کہ ہم خضر حیات کے ساتھ رقم لینے بخاری کمرشل گئے تھے۔ عاطف زمان سفید گاڑی میں آیا۔ عاطف نے خضر کو اپنی طرف بلایا اور فائرنگ کر دی جس کے بعد عاطف اور عادل گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ گولیاں لگنے کے بعد خضر حیات زمین پر گر گیا تھا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس پراپرٹی ریکور کرنا ہے۔ مزید تفتیش کے بعد ملزم کو پندرہ اکتوبر کو دوبارہ پیش کریں گے۔

 اینکر ، مرید عباس ، قتل ، کیس ، گواہوں ، ملزم ، عاطف زمان ، بھائی ، عادل زمان ، عدالت

کراچی میں کاروباری تنازع پر گولیاں چل گئیں تھیں۔ ٹی وی چینل کے اینکر سمیت 2 افراد سے جینے کا حق چھین لیا گیا تھا۔ ٹی وی اینکر مرید عباس اور ساتھی خضر حیات کے قتل کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی جس میں مرید عباس کی لاش کو لفٹ کے ذریعے عمارت سے باہر لے جاتے دیکھا گیا، اس دوران پولیس اہلکار بھی عمارت میں داخل ہوئے ۔

ایک اور فوٹیج میں 2 افراد کو سیڑھیوں سے اترتے اور جان بچانے کیلئے بھاگتے دیکھا گیا جبکہ ملزم عاطف زمان اور اس کے ساتھ ایک شخص ہاتھ میں اسلحہ تھامے عمارت سے باہر جاتے اور پھر واپس آتا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز