مرید اور خضرقتل کیس ، ملزم کو آج بھی عدالت پیش نہ کیا گیا


مرید ‏ خضرقتل کیس کراچی ‏ ‏92 نیوز زخمی ملزم ‏ ملزم عاطف ‏ جناح اسپتال ‏ جیل ‏ سرجن ‏ محمد اشفاق
۲۰ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۱۸ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی  مقامی عدالت میں مرید عباس اور خضرحیات قتل کیس کی سماعت ہوئی ،  زخمی ملزم عاطف کو آج بھی عدالت میں پیش نہ کیاجاسکا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں مرید عباس اور خضرحیات قتل کیس کی سماعت ہوئی لیکن  زخمی ملزم عاطف  کو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا ، عدالت کوبتایاکہ کے عاطف زمان کےعلاج کا بل نہیں دیاجارہا۔

ملزم کے وکیل اور ماموں نے استدعا کی کہ عاطف زمان کو جناح اسپتال منتقل کردیاجائے ، عدالت نے کہاکہ  ملزم کو جیل بھیج دیتے ہیں وہ سرجن اس کا علاج کرےگا۔

جس پرملزم کے ماموں محمد اشفاق نے بل جمع کرنے کی یقین دہانی کروائی ، ملزم عاطف زمان پیر تک نجی اسپتال میں زیرعلاج رہے گا۔

دوسری جانب پولیس کی تحقیقاتی نے  ٹیم عاطف زمان کے انویسٹرز کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ، ذرائع کےکے مطابق عاطف نےانویسٹرز کو ایک ارب 56 کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار کی رقم ادا کرنی تھی۔

عاطف سرمایہ کاروں کو مجموعی رقم پر ماہانہ 30 کروڑ 15 لاکھ بیس ہزار روپے منافع دیتا تھا ، ذرائع کے مطابق مقتول مرید عباس عاطف زمان کو گیارہ کروڑ 72 لاکھ پچاس ہزار روپے دے چکا تھا ۔

مقتول مرید عباس کو دو کروڑ 93 لاکھ بارہ ہزار منافع ملنا تھا ، مقتول خضرحیات کے عاطف زمان کے پاس ایک کروڑ 58 لاکھ روپے موجود تھے۔

ذرائع کےمطابق پولیس صرف دوہرے قتل کی تحقیقات کرئے گی ، مالی معاملات کی کی تفتیش کے لئے نیب سے درخواست کی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز