Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مریدکے ، سڑک پار کرنیوالے خاندان کو کار نے کچل دیا،باپ بیٹا جاں بحق

مریدکے ، سڑک پار کرنیوالے خاندان کو کار نے کچل دیا،باپ بیٹا جاں بحق
January 27, 2020
مریدکے ( 92 نیوز) مریدکے میں کار نے پیدل سڑک پار کرنے والے خاندان کو روند ڈالا ، باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے ۔ مریدکے میں ماں ،باپ ،بیٹے اور بیٹی پر مشتمل خاندان پیدل سڑک پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار نے کچل ڈالا ، کار کی زد میں آکر باپ اور بیٹا  دم توڑ گئے جب کہ ماں اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے ، حادچے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ شدید زخمی ماں اور بیٹی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق باپ کی شناخت شاہ جہان جبکہ بیٹے کی دو سالہ ایان کے نام سے ہوئی ، زخمیوں میں آمنہ شاہ جہاں اور  بیٹی ایمان فاطمہ شامل ہیں ۔