مریدکے ، جی ٹی روڈ پر کار ،ٹرک کی زد میں آگئی ، ایک شخص جاں بحق

مریدکے جی ٹی روڈ کار ٹرک ایک شخص جاں بحق ‏92 نیوز اقبال ٹاؤن لاہور ‏ تاجر حسن
۲۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۵ دن

مریدکے ( 92 نیوز) مریدکے جی ٹی روڈ پر ٹرک اور کار میں تصادم سے تاجر جاں بحق جب کہ ساتھی زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے امداد کی آڑ میں لوٹ مار کرنیوالا شخص پکڑ لیا۔

اقبال ٹاؤن لاہور کا رہائشی تاجر حسن اپنے دوست احمد کے ہمراہ پشاور سے لاہور جارہا تھا کہ مریدکے  کے قریب انکی کار ٹرک کی زد میں آگئی، حادثے میں حسن موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ احمد شد ید زخمی ہوگیا  ۔

حادثے کے وقت مدد کی آڑ میں  ایک شخص نے انکی گاڑی سے موبائل فونز اور ایک لاکھ روپے نقدی چرا کر فرار ہونے کی کوشش کی تو ریسکیو 1122  کے اہلکاروں نے اس سے نقدی اور موبائل فونز برآمد کرکے موٹروے پولیس کے حوالے کردیا۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز