Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مرکز اور پنجاب میں حکومتی اتحادیوں سے رابطے میں ہیں، رانا ثناء اللہ کا بڑا دعویٰ

مرکز اور پنجاب میں حکومتی اتحادیوں سے رابطے میں ہیں، رانا ثناء اللہ کا بڑا دعویٰ
February 19, 2020
لاہور (92 نیوز) رہنما ن لیگ رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا مرکز اور پنجاب میں حکومتی اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔ نیب میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہو گئے۔ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے لیگی رکن قومی اسمبلی سے انکی اور خاندان کے دیگر افراد کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات طلب کی گئیں تھیں۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ میرے تمام تر اثاثے اے این ایف کی جانب سے فریز ہیں لیکن کوشش کر رہےہیں جو جو چیز ملے وہ پیش کر دیں۔ حکومت کے خلاف تحریک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور پی پی پی دوبارہ ایک جگہ بیٹھیں، سیاست میں رابطے ختم نہیں ہوتے۔ عمران خان کے علاوہ سب سے رابطہ ہے۔ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ چوبیس فروری کو نوازشریف کے کامیاب آپریشن کے لیے دعاگو ہیں۔ آپریشن کی کامیابی کی صورت میں شہباز شریف اپنا آئندہ کا پروگرام بنائیں گے۔