مرکزی رویت ہلال کمیٹی عید پر شرعی فیصلہ کریگی، نورالحق قادری


مرکزی رویت ہلال کمیٹی ، عید ، شرعی فیصلہ ، نورالحق قادری ، اسلام آباد ، 92 نیوز
۲۳ مئی, ۲۰۲۰ ۳:۳۳ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ فواد چودھری ان کے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی عید پر شرعی فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں کرے گی۔ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عوام اور حکومت عید منائیگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ شریعت اور دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے۔ شہادت اور رویت کیلئے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے۔ عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز