Saturday, July 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کراچی ، عباسی اسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہو گئی

کراچی ، عباسی اسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہو گئی
January 8, 2020

 کراچی (92 نیوز) کراچی کے عباسی اسپتال میں مردہ قرار دی گئی زیرعلاج 80 سالہ خاتون رشیدہ بی بی زندہ ہو گئی۔

اسپتال میں زیرعلاج 80 سالہ خاتون رشیدہ بی بی کو مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں نے ڈیٹھ سرٹیکفٹ بھی جاری کر دیا۔ نائنٹی ٹونیوز کو موصول ڈیتھ سرٹیکفٹ میں موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ قرار دیا گیا۔

اہلخانہ روتے دھوتے لاش لیکر آئے، سرد خانے میں غسل دیا جانے لگا تو خاتون کے بدن میں حرکت ہوئی اور وہ اٹھ بیٹھیں جس پر غسل دینے والی خواتین نے دوڑ لگا دی۔

گھر والے پہلے حیران پریشان ہوئے پھر خوش ہو گئے۔ رشیدہ بی بی کو فوری طور پر دوبارہ عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

نائنٹی ٹو نیوز پر خبر نشرہوئی تو انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی۔ سینئر ڈائریکٹر سلمی کوثر عباسی اسپتال پہنچیں اور تحقیقات کیں۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا فلموں میں ضرور دیکھا تھا لیکن حقیقت میں آج پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گی۔

ڈاکٹروں کی مطابق رشیدہ بی بی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔