Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مراد علی شاہ کی کراچی میں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے واک میں شرکت

مراد علی شاہ کی کراچی میں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے واک میں شرکت
February 5, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے واک میں شرکت کی۔

کراچی والوں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پیپلز سیکریٹریٹ سے مزار قائد تک واک کی۔ طالب علموں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔ بینڈ باجے بھی بجائے گئے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی واک میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے۔ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر بھارت کے ساتھ عالمی برادری احتجاج کرے۔ کشمیریوں کے ساتھ ہونی والی زیادتی پر دنیا کا ضمیر جاگنا چاہئے۔

مراد علی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ خطے اور دنیا کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، ہم شہ رگ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔

تقریب کے شرکا نے بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ پیغام دیا کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔ کشمیر جلد پاکستان کا حصہ ہو گا۔