Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مراد علی شاہ کا سینیٹ کی دس نشستیں جیتنا تبھی ممکن ہے جب دوسری جماعتوں کے ارکان خریدے جائیں ، فواد چودھری

مراد علی شاہ کا سینیٹ کی دس نشستیں جیتنا تبھی ممکن ہے جب دوسری جماعتوں کے ارکان خریدے جائیں ، فواد چودھری
February 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا آ ئندہ ماہ سینیٹ انتخابات میں سرپرائز دینے اور دس نشستیں حاصل کرنے کے دعویٰ پروفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ایسا تب ہی ممکن ہے جب دوسری جماعتوں کے ارکان خریدے جائیں۔

سی ایم سندھ مراد  علی شاہ   کے ایوان  بالا کے  انتخابات میں سرپرائز  دینے اور  سندھ سے دس سیٹیں لینے کے دعوے کے بعد سیاسی  گرما گرمی  مزید بڑھ گئی۔ وفاقی  وزیر  فواد  چوہدری  نے  مراد  علی شاہ کے بیان پر سوشل میڈیا  پر ردعمل دیا  کہ ایسا تب ہی ممکن جب  دوسری جماعتوں کے  ممبران کو  پیسوں سے خریدا جائے  اور یہی وجہ  کہ پی پی پی  اوپن  ووٹنگ کی مخالف    اور خفیہ پر زور دیتی ہے۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بولے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو خواب میں چھیچھڑے نظر آرہے ہیں ، ان کا بیان  دراصل  سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف ہے۔

حلیم عادل شیخ نے سپریم کورٹ سے  اس اعترافی بیان پر  سی ایم  سندھ کے  خلاف کارروائی  کی بھی اپیل کی ، یہ بھی  کہا سندھ میں پی پی پی  کی کرپٹ حکومت کا خاتمہ کرکے عوام کو سرپرائز دیں گے۔