Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مراد علی شاہ نے فیصلوں سے اتفاق کیا پھر مؤقف بدل لیا ، شبلی فراز

مراد علی شاہ نے فیصلوں سے اتفاق کیا پھر مؤقف بدل لیا ، شبلی فراز
June 10, 2020
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا مراد علی شاہ نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں فیصلوں سے اتفاق کیا لیکن بعد میں مؤقف بدل لیا۔ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے الزامات مسترد کر دیئے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’ہو کیا رہا ہے ‘میں گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں مراد علی شاہ نے فیصلوں سے اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ جیسے ہی باہر آتے ہیں مؤقف بدل لیتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر تنقید کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا شہباز شریف ضمانت لینے عدالت چلے جاتے ہیں اسمبلی نہیں آتے۔ شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ بجٹ  تقریر کے دوران اپوزیشن ہنگامہ نہیں کرے گی۔ معاملات طے پا گئے ہیں۔ شبلی فراز نے ایک اور دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ کل تک ملک سے پٹرول کی قلت ختم ہو جائے گی۔ نواز شریف کی لندن موجودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا لیگی قائد معاہدے پر پورا نہیں اترے۔ انہوں نے ہمیں اپنی رپورٹس دینی تھیں جو نہیں دے رہے ۔