Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مراد سعید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

مراد سعید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
September 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر مواصلات مراد سعید کے خلاف  توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ  عدالت نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 پر مکمل عمل درآمد کا حکم دیا تھا مگر  عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا لہذا  توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

وکیل درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ ایکسل لوڈ قانون پر عمل درآمد نہ ہونے سے قومی شاہراہوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ  کیا عدالت کا فیصلہ برقرار ہے؟ کہیں چیلنج یا معطل تو نہیں ہوا؟، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ  عدالتی فیصلہ موجود ہے جس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔