مدینہ منورہ کی فضا سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھی

مدینہ منورہ سرکار کی آمد مرحبا مدینہ 92 نیوز عاشقان رسول ﷺ
۰۹ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۵ شام

مدینہ ( 92 نیوز) مدینہ منورہ  کی فضاسرکارکی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی  ،سیکڑوں عاشقان رسولﷺ نے روضہ رسول کے سامنے حاضرہو کرنہ صرف سرکار کی آمد کی دھوم مچائی  بلکہ درود و سلام کے نذرانے بھی پیش کئے۔

دنیابھرمیں عاشقان رسول ﷺ نبی رحمت ﷺ کی آمد کا جشن منانے میں مصروف ہیں ،ہرجگہ سرکار کی آمد مرحبا کےنعرے گونج رہےہیں ۔  ایساہی منظرشہرنبی ؐمدینہ المنورہ میں دیکھنے میں آیاجہاں مختلف ممالک سے آئے  سیکڑوں عاشقان رسولﷺ نے آقائے دوجہاں ؐ  کے یوم ولادت کی خوشی میں نعرےلگائے ۔

مسجدنبویؐ میں پاکستان بھارت  اور دیگر ایشیائی ممالک سے آئے عاشقان رسول نے سرکارکی آمد کے پرجوش نعرے لگاکر ماحول  گرمادیا،فضامدنی کی آمد کی صداؤں سے گونجتی رہی ۔

بعدمیں عاشقان رسولﷺ نے روضہ رسول ﷺ کےسامنے مودبانہ سلام عرض کیا،فضادرودوسلام سے گونجتی رہی  ، نبی رحمت ﷺ کی بارگاہ میں  سلام عرض کرنےوالوں میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی جنہوں نے اپنے والہانہ اندازمیں اللہ کےحبیبؐ کی بارگاہ میں حاضرہوکر میلادمنایا ، درودوسلام اور میلاد کےنعروں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے گردش کررہی ہے جسے عاشقان رسولﷺ نے بےحد پسندکیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز