Saturday, January 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مدینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے 50جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

مدینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے 50جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
March 10, 2020
فیصل آباد ( 92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد  میں اتری خوشیوں کی بارات، مدینہ فاونڈیشن کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب میں پچاس جوڑوں نے جیون کے نئے سفر کا  آغاز کیا، روایتی ٹپوں کا تڑکا بھی لگا ۔ مدینہ فاؤنڈیشن سالہا سال سے مستحق خاندانوں کا سہارا بن رہا ہے ، اس سال بھی دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب سجائی گئی  جس میں  پچاس جوڑوں نے ایک ساتھ جیون کا نیا سفر شروع کیا ۔ نئے جوڑوں کو جہیز اور سلامی بھی ملی،بیٹیوں کے ہاتھ پیلے ہونے پر والدین نے رب کا شکر ادا کیا اور منتظمین کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ چینل 92 نیوز کی طرف سے دلہنوں کو شادی مبارک ، ہماری دعا ہے بابل کی راج دلاریاں پیا انگنا میں یوں ہی راج کریں اور سدا سہاگن اور سکھی رہیں ۔