محکمہ موسمیات کا 20 فیصد زیادہ بارشوں کا دعویٰ، واسا لاہور کی تیاریاں مکمل


محکمہ موسمیات ، 20 فیصد ، زیادہ بارشوں کا دعویٰ ، واسا لاہور ، تیاریاں مکمل ، 92 نیوز
06 جولائی, 2020 6:11 شام

لاہور (92 نیوز) محکمہ موسمیات کی طرف سے اس بار 20 فیصد زیادہ بارشوں کا دعویٰ سامنے آیا ہے، ایسے میں واسا لاہورنے بھی اپنی تیاریاں مکمل ہونے کی دعویٰ بھی کیا ہے۔

لاہور میں بارشوں کے باعث نشیبوں علاقوں کا زیر آب آجانا معمول بن چکا ہے، لیکن اس سال واسا لاہور کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے پانی کی نکاسی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واسا حکام کا کہنا ہے کہ تین منٹ میں لاہور سے سو ملی میٹر بارش کے پانی کے نکاس کی اہلیت رکھتے ہیں۔

واسا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے دو موریا پل لارنس چوک پر پانی کے ٹینک بنائے گئے ہیں۔

لاہور میں پانی کی نکاسی کے ناکافی انتظامات کی وجہ سے زیادہ بارشیں اکثراوقات زحمت بن جاتی ہیں مگراب کی بار واسا نکاسی کے لیے زیادہ تیاریوں کادعوے دار ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز