محکمہ صحت سندھ کے ماتحت چلنے والا شعبہ کیمیکلز لاوارث ہونے لگا

March 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) محکمہ صحت سندھ کے ماتحت چلنے والا شعبہ کیمیکلز لاوارث ہونے لگا۔ تین ماہ سے باقاعدہ ڈائریکٹر ہی تعینات نہ ہو سکا ۔ درجنوں انسانی اعضاء ، آلہ قتل ، زیادتی اور شراب نوشی کے ہزاروں کیسز کی رپورٹ نہ بن سکی ۔
سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال میں قائم ۔ محکمہ صحت کے شعبہ کیمیکل کا حال برا ہے ۔ سندھ اور بلوچستان میں ہونے والے جرائم اور حادثات کے واقعات کے میڈیکو لیگل ٹیسٹ کے نمونے کی جانچ پڑتا ل اسی بلڈنگ میں ہوتی ہے ۔ مگر حیرت انگیز طور یہ شعبہ سرکار کی نظروں سے اوجھل ہے ۔
شعبہ کیمکل میں کبھی پانی تو کبھی فنڈز غائب ہیں ۔ تین ماہ تک ڈائریکٹر کے عہدے کی منتظر کرسی پر ڈاکٹر زاہد انصاری نے حال ہی میں ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ۔
شعبہ کیمیکل میں ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد حادثات اور جرائم کے حوالے سے میڈیکولیگل ٹیسٹ کو جانچا جاتا ہے ۔