Friday, May 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محکمہ ریونیو راولپنڈی نے غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا

محکمہ ریونیو راولپنڈی نے غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا
July 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کیخلاف اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ محکمہ ریونیو راولپنڈی نے غلام سرور کے اثاثوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا۔ غلام سرور، اہلیہ اور بچوں کی زرعی، کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔ محکمہ ریونیو سے ریکارڈ ملنے کے بعد نیب نے ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے بھی غلام سرور خان کا ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اداروں سے ریکارڈ ملنے کے بعد نیب کی جانب سے غلام سرور خان کے اثاثوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔