محکمہ تعلیم دادو میں کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا


محکمہ تعلیم دادو ، کرپشن ، ڈی ای او سیکنڈری ، نذیر چانڈیو
۰۷ جنوری, ۲۰۲۰ ۶:۴۳ شام

دادو (92 نیوز) محکمہ تعلیم دادو میں کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ ڈی ای او سیکنڈری نذیر چانڈیو نے محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے ایچ ایس ٹی، جے ایس ٹی اساتذہ کی تعیناتی اور تبادلوں کے آرڈر جاری کر دیئے۔

دادو میں اساتذہ کے  ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے آرڈر کی کاپیاں 92 نیوز نے حاصل کر لیں۔ دوسری جانب  اساتذہ کے  تبادلے کرنے والے  ڈی  ای او نذیرچانڈیو کا کہنا ہے کہ مجھ پر پریشر ڈال کر اساتذہ کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے آرڈر جاری کروائے گئے۔

ادھر ڈائریکٹر تعلیم حیدرآباد رسول بخش شاہ کہتے ہیں اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر سندھ حکومت نے پابندی عائد کی  ہوئی ہے، تبادلے اور تعیناتی غیر قانونی عمل ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز