محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے نئے اساتذہ کیلئے ٹیبلٹ پی سی خریدنا لازمی قرار دیدیا


tablet
04 جولائی, 2020 7:33 شام

پشاور ( 92 نیوز) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا  نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کےلئے ٹیبلٹ پی سی خریدنا لازمی قرار دے دیا گیا۔  سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی پیشہ وروانہ صلاحیتوں میں اضافے کےلئے خریدے جانے والے ٹیبلٹس کی نصف قیمت محکمہ تعلیم ادا کرے گا۔

خیبرپختونخوا کابینہ نے سرکاری اسکولوں کے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کےلئے ٹیبلٹ پی سی خریدنے کی پالیسی کی منظوری دی ، محکمہ تعلیم نے نئے مالی سال سے پالیسی پر عملدرآمد شروع کرنے کےلئے پالیسی جاری کردی، اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کےلئے ٹیبلٹس پی سی خریدنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مطلوبہ معیار کے مطابق خریدے گئے ٹیبلٹس کی رسید دکھا کر قیمت کا نصف محکمہ تعلیم سے وصول کیا جاسکتا ہے جو زیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار روپے تک ہوسکتا ہے۔ اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی اس پالیسی کا محکمہ تعلیم کا انٹرنل آڈٹ سیل سالانہ آڈٹ کرے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز