محمد عامر کی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی ، قوم نے امیدیں باندھ لیں


محمد عامر ‏ ورلڈ کپ ‏ شاندار کارکردگی ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز سچن ٹنڈولکر
۱۵ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۸ شام

لاہور ( 92 نیوز) بھارت کیخلاف بڑے میچ میں یوں تو سبھی کھلاڑی شائقین کی توجہ کا مرکز  ہوں گے مگر فاسٹ باؤلر محمد عامر  کی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی نے ان سے وابستہ امیدوں کو کئی گنا بڑھادیا ہے ،خود بھارتیوں نے بھی انہیں پاکستان کا خطرناک ہتھیار قراردیدیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیا ن میچ میں دونوں طرف کے فاسٹ باؤلرز کا کردار اہم ہوگا، لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرمحمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے اپنی دھاک بٹھا  دی تھی ۔

سابق بھارتی لیجنڈری بلے  باز سچن ٹنڈولکرمحمد عامراور وہاب ریاض کو پاکستانی باؤلنگ لائن اپ کے خطرناک ہتھیار سمجھتے ہیں ،جوویرات کوہلی اور روہت شرما کو اپنے نشانے پر رکھیں گے ۔

ادھر بھارت کو ان فارم فاسٹ باؤلرجسپریت بھمرا  اور بھونیشورکمار کی خدمات حاصل ہیں،جنہوں نے ورلڈ کپ کے دونوں میچوں میں شاندار باؤلنگ سے مخالف بلے بازوں کے ناک میں دم کیے رکھا۔

تازہ ترین ویڈیوز