محمد رضوان پیٹ کمنز کی نوبال پر تھرڈ امپائر کے غلط فیصلے کا شکار


محمد رضوان ‏ پیٹ کمنز نوبال تھرڈ امپائر برسبین ‏ ‏92 نیوز
۲۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۰۹ شام

برسبین ( 92 نیوز) ناقص اور متنازعہ امپائرنگ نے پاکستانی ٹیم کا پیچھا آسٹریلیا میں بھی نہ چھوڑا،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان امپائر کے ایک متنازعہ فیصلے کا شکارہوگئے ، پیٹ کمنز کی  ایک  نوبال  پر تھرڈ امپائر نے رضوان کو آؤٹ   قراردیا۔

بار بار ری پلے دیکھنے کے  بعد بھی تھرڈامپائر نے متنازعہ فیصلہ دیا ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باؤلر پیٹ کمنز  کے پاؤں کا کچھ حصہ کریز کے پیچھے نہیں تھا ، لیکن امپائر نے پاکستانی بلے باز  رضوان کو آؤٹ دے دیا ، جس پر کمنٹیٹربھی حیرانی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے ۔

آؤٹ قرار دیے جانے سے پہلے رضوان 34گیندوں پر 37رنز بنا چکے تھے ، سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے فیصلے پر سوال اٹھادیا۔

سوشل میڈیا صارفین بھی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے ناقص معیار پر برہم نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.