مجھ سےغلطی ہوئی اور اس پر معافی مانگ لی، کپتان سرفراز احمد


جنوبی افریقہ سرفراز ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم
۰۳ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۲۸ شام

 کراچی (92 نیوز) جنوبی افریقہ میں ہونے والے واقعے پر سرفراز نے کہا ان سے غلطی ہوئی جس پر معافی بھی مانگ لی۔

سرفراز کی کراچی میں پر اعتماد نیوز کانفرنس ہوئی جس میں بولے کپتانی کیلئے گرین سگنل پہلے بھی تھا آگے بھی ہے ، بورڈ کو پتہ ہے کیا کرنا ہے۔

سرفراز نے کہا ان سے غلطی ہوئی جس پر انہوں نے معافی مانگ لی۔ ایک لفظ کو لے کر ایشو بنا دیا گیا۔ وکٹ کے پیچھے بولنا عادت ہے جسے بدل نہیں سکتا، والدہ نے بھی کہا  اتنی سی بات پر میرے بچے کو کیا کچھ کہہ دیا۔

سرفراز نے واضح کیا کہ کپتان جو بھی ہو وہ ملک کیلئے کھیلتے رہیں گے۔ انہوں نے غلطیاں نہ دہرانے  کا اعادہ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی زور دیا۔

سرفراز نے ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئندہ قرار دیا ہے ۔ پریس کانفرنس سے پہلے سرفراز نے ویمن ٹیم کی پلیئرز سے ملاقات کی اور انہیں ٹپس بھی دیں۔ سرفراز کی باڈی لینگوئج سے لگ رہا تھا کہ وہ ایک بار  پھر وکٹ کے پیچھے گلوز تھامنے اور ٹیم کو لیڈ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز