Wednesday, November 25, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا دس یوم میں آٹے کی پرانی قیمتیں بحال کرنے کا الٹی میٹم

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا دس یوم میں آٹے کی پرانی قیمتیں بحال کرنے کا الٹی میٹم
November 6, 2019 08:09 pm

 لاہور (92 نیوز) متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے دس یوم میں آٹے اور فائن میدے کی پرانی قیمتیں بحال کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے پرانی قیمتیں بحال نہ کرنے کی صورت میں نان 20 اور روٹی 12 روپے  میں  فروخت کرنے کی دھمکی دیدی۔ انہوں نے کہا گورنمنٹ نے تندور مالکان پر کریک ڈاؤن کیا تو شٹرڈاٶن ہڑتال کے ساتھ ڈی چوک دھرنے کی کال دی جائے گی۔ اپنے مطالبے میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا آٹے کی بوری کی قیمت 2800 جبکہ فائن کی قیمت 3500 روپے کی جائے۔ اس وقت لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں آٹے کی بوری 3700 روپے اور فائن کی بوری 4700 کی کردی گئی ہے۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہا فلور ملز مالکان کی کھلم کھلا بدمعاشی ہے۔ تندور مالکان حالیہ مہنگائی کی وجہ سے مالی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔ حکومت اور فلور ملز مالکان آپس میں معاملات طے کریں اور پرانے ریٹ بحال کریں۔

رابطہ کیجیے