متحدہ عرب امارات کیلئے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال


PIA
11 جولائی, 2020 5:29 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کے فضائی آپریشن بحال ،  پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلئے پروازیں روانہ ہورہی ہیں۔

دبئی حکام کی ہدایات کے مطابق تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے 96 گھنٹوں کے اندر مختص کردہ لیب سے کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔  

مسافروں کو دبئی اتھارٹی کی جانب سے سفر کے لئے کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا حصول بھی لازم ہے ، متحدہ عرب امارات کے لئے سفر کے خواہشمند آن لائن اپلائی کر لئے مطلوبہ اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اےفیصل رضا کے مطابق متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے جو پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز