Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشیں ‏

متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشیں ‏
November 20, 2019 12:53 pm

ابو ظہبی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے بعد دوبارہ سے شروع ہوگیا ،  دبئی ، ابو ظہبی اور شاجہ سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر بادل علی الصبح برس پڑے ، محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی ۔ متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے بعد دوبارہ سے شروع ہوگیا ، تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے نظام زندگی کو مفلوج کرڈالا ہے۔ ابوظہبی، دبئی اور شارجہ میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، سڑکیں زیر آب نے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہورہا ہے ، راس الخیمہ، فجیرہ اور خورفکان میں سیلابی صورتحال بن چکی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی وارننگ جاری کردی ہے جبکہ شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اخیتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Contact Details