مبینہ مقابلے کے بعد دہشتگرد شریف کالیہ گرفتار

مبینہ مقابلے شریف کالیہ حیدر آباد ‏ ‏92 نیوز
۲۰ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۴۰ دن

حیدر آباد ( 92 نیوز) سی آئی اے حیدر آباد  سے مبینہ مقابلے کے بعد دہشتگرد شریف کالیہ گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کے قبضے سے دو دستی بم بھی  برآمد کر لئے گئے ۔

سی آئی اے پولیس نے حالی روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد دہشت گرد شریف کالیہ کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے دو دستی بم برآمد کئے گئے ہیں، شریف کالیہ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 20 سے زائد قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف 39 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، دہشت گرد اپنے ساتھیوں کے ساتھ  تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز