Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مانچسٹر سٹی کی برنلے کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم

مانچسٹر سٹی کی برنلے کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم
February 4, 2021

لندن (92 نیوز)انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے ایک اور جیت حاصل کر لی ، مانچسٹر سٹی نے برنلے کو دو صفر سے مات دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم کر لی۔ لیور پول کو برائٹن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا،،برائٹن نے لیور پول کو ایک صفر سے شکست دی۔

انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں ، ایونٹ میں مانچسٹر سٹی کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ، مانچسٹر سٹی نے برنلے کو دوصفر سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم بنا لی ۔

پہلے میچ میں مانچسٹر سٹی اور برنلے کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، مانچسٹر سٹی کی ٹیم آغاز سے ہی حریف ٹیم پر حاوی رہی اور کھیل کے شروع میں ہی گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔

میچ کے 38ویں منٹ میں رحیم اسٹرلنگ نے گیند کو جال میں پھینک کر مانچسٹر سٹی کی ٹیم کی برتری دگنی کر دی،دوسرے ہاف میں برنلے کی ٹیم کم بیک کرنے میں ناکام رہی اور دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں اور مانچسٹر سٹی نے دو صفر سے میچ اپنے نام کیا۔

دوسر ے میچ میں لیور پول اور برائٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، لیور پول کو برائٹن نے اپ سیٹ شکست سے دو چار کرتے ہوئے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔