مالی ، شدت پسندوں کا حملہ ، 24فوجی ہلاک،29 زخمی ‏

مالی ‏ شدت پسندوں کا حملہ ‏ ‏24فوجی ہلاک ‏29 زخمی ‏ ‏92 نیوز ‏ مغربی افریقی ملک
۱۹ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۹ شام

مالی  (92 نیوز )مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں کے حملے میں 24 فوجی اہلکار ہلاک اور انتیس زخمی ہوگئے، متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق شدت پسندوں نے مالی کے  علاقے تبن کورٹ میں گشت پر مامور فوجی  قافلے پر حملہ کردیا جس میں چوبیس اہلکار ہلاک اور انتیس زخمی ہوگئے ۔

رپورٹس کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ، رواں ماہ میں فوج پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے ۔

اس سے قبل یکم نومبر کوشدت پسندوں  کے حملے میں 54فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز