مارگلہ کی پہاڑیوں اور دلکش مناظر میں گھرا سید پور ویلیج


مارگلہ کی پہاڑیوں ، دلکش مناظر ، سید پور ویلیج ، اسلام آباد ، 92 نیوز
04 جولائی, 2020 12:45 شام

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کسی دور میں مختلف تہذیبوں کا مسکن رہا ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع سید پور ویلیج نے اپنے اندر قدیم تاریخ سموئی ہوئی ہے۔ یہاں موجود 200 سال پرانا ہندومندر، سکھوں کا گوردوارہ اور ایک مسجد اس شہر کی مذہبی ہم آہنگی کا عکاس ہے۔

مارگلہ کی پہاڑیاں، دلکش مناظر میں گھرا سید پور ویلیج جہاں سے قدرت کی رعنائیوں کا نظارہ بھی ہوتا ہے اور پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کا مشاہدہ بھی۔

یہاں موجود یہ ہندو مندر اسلام آباد کی تاریخ کا امین ہے، جہاں اب گھنٹیاں نہیں بجتیں۔ آرتی اتارنے کے لیے کوئی مورتی ہے نہ پوجا پاٹ کیا جاتا ہے۔

مندرکے ساتھ موجود کمرہ تصاویر گھر میں تبدیل کردیا گیا جو اسلام آباد کے مختلف مقامات کی عکاسی کررہا ہے۔ یہاں سکھوں کا گوردوارہ اور قدیم مسجد بھی موجود ہے۔ یہ سب دیکھ کر ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام آباد جدید شہر میں تبدیل ہونے سے پہلے مذہبی ہم آہنگی کا گلدستہ تھا۔

جہاں ایک طرف اسلام آباد میں ہندو مندر پہلے سے موجود ہے وہیں سیکٹر ایچ نائن ٹو میں نئے مندر کی تعمیر کا آغاز حیران کن ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز