مائنس عمران کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،کابینہ میں تبدیلی حیرت کی بات نہیں ، شبلی فراز


Shibli
04 جولائی, 2020 9:18 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے  کہا کہ مائنس عمران کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، کابینہ میں تبدیلی حیرت کی بات نہیں ہے ۔

پروگرام 92 ایٹ 8 میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  وزراء  عمران خان کے مشن میں وہ حصہ نہیں ڈال پائے جس طرح ڈالنا چاہئے تھا ، 22 ماہ میں پورے ملک کو تبدیل نہیں کرسکتے ، عمران خان ہی اپوزیشن سے لوٹ مار کا حساب لیں گے ۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کابینہ میں موجود تمام وزراء اپنے اثاثہ جات ڈکلیئر کرچکے ہیں، ابھی تک تین وزراء نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے تھے لیکن اب وہ بھی اپنے اثاثہ جات جمع کراچکے ہیں، ہم بہت جلد تمام معلومات ویب سائٹ پر جاری کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  کرتارپورراہداری کے اقدام کو پوری دنیا میں سراہا گیا تھا، کچھ چیزوں کے لیے ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، بہت سی ایسی چیزیں ہیں جن پر سابقہ ادوار میں کام شروع ہوا لیکن ان پر کام ہمارے دور میں شروع ہورہا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے پیچھے ہماری حکومت ہے، ہم نے اپنی سیاسی بقاء کے لیے نہیں ملکی بقاء کے لیے فیصلے کرنے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز