لیگی رہنماؤں کی آرمی چیف سے ایک نہیں ، دو ملاقاتیں ہوئیں ،شیخ رشید


Shaikh Rasheed
23 ستمبر, 2020 3:50 شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مریم نواز کے دعوؤں کی تردید کردی، کہا کہ لیگی رہنماؤں کی آرمی چیف سے ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئیں۔

شیخ رشید احمد نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیاخواجہ آصف، شہباز شریف، احسن اقبال ن لیگ کے ممبر نہیں؟، ان لوگوں نے جھوٹ بولنے کی قسم کھائی ہوئی ہے ، یہ چچا اور بھتیجی کی لڑائی ہے، سیاست بڑی بے رحم چیز ہوتی ہے،یہ جو مرضی کرلیں بالآخر ان کا انجام برا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز