لینڈ مافیا منشا بم کے خلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۲:۴۱ شام

اسلام آباد (92 نیوز) لینڈ مافیا منشا بم کے خلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی۔ عدالت نے منشا بم کے خلاف سول مقدمات کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔

ڈی آئی جی وقاص نذیر کی سربراہی میں قائم جےآئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئ جس میں بتایا زیر حراست منشا بم کے خلاف کل 66 مقدمات درج ہیں۔ 19 زمینوں پر غیرقانونی قبضے سے متعلق ہیں، 9 میں تفتیش جاری ہے۔

پولیس ایل ڈی اے کی زمین واگزار کرنے میں بھی مد کر رہی ہے۔ 32 کنال زمین واگزار کرالی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشا بم کے خلاف دیوانی مقدمات بھی ہیں جسکی علیحدہ سے رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ ملزم سے کچھ ریکوئر بھی ہوئی ہے۔

دوران سماعت شہری محمود اشرف نے کہا کہ ملزم نے میرے 9 پلاٹوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ قبضہ تو واگزار کرا لیا گیا لیکن سول عدالتوں میں مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوتا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جے آئی ٹی کے کام کی تعریف کی۔ سول جج کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی ایل ڈی اے سے تمام ریکارڈ لے کر پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

کیس کی سماعت دو ہفتوں بعد دوبارہ ہو گی۔

تازہ ترین ویڈیوز