لیستھ ملینگا نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


لیستھ ملینگا ون ڈے کرکٹ ریٹائرمنٹ کولمبو ‏ ‏92 نیوز سری لنکن ‏ فاسٹ باؤلر ‏ بنگلہ دیش ‏ ون ڈے سیریز ‏
۲۳ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۳۸ شام

کولمبو (92 نیوز) سری لنکن فاسٹ باؤلر لیستھ ملینگا نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، فاسٹ باؤلر بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے، اسپیڈ اسٹار نے 225ایک روزہ میچز میں 335وکٹیں حاصل کیں۔

بلے بازوں  کے لیے خوف کی علامت، تیز رفتار یارکر سے بلے بازوں کو چکرا دینے والے سری لنکن فاسٹ باؤلر لیستھ ملینگا نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سری لنکن فاسٹ باؤلر بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے،اسٹار فاسٹ باؤلر نے اپنی باؤلنگ سے ٹیم کو کئی فتوحات سے ہمکنار کیا۔

سری لنکا 2014میں لیستھ ملینگا کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بنا، انہوں نے  225ون ڈے میچز کھیلے اور 335وکٹیں حاصل کیں ہیں، اسپیڈ اسٹارٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، انہوں نے  لستھ ملنگا نے 30ٹیسٹ میچز میں 101وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین ویڈیوز