Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لیجنڈ فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لیجنڈ فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
November 25, 2020

ڈیگو میراڈونا علالت کے باعث کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں دو ہفتے قبل انکے دماغ کی کامیاب سرجری ہوئی تھی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق میرا ڈونا کی موت حرکت قلب بند ہو جانے سے ہوئی۔

ڈیگو میرا ڈونا نے ارجنٹائن کی جانب سے چار فٹبال ورلڈکپ کھیلے۔ 1986 انکی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986 کا ورلڈ کپ جیتا۔

ڈیگو میراڈونا کا کیرئیر اور زندگی تنازعات سے بھرپور رہی ۔ وہ کثرت شراب نوشی اور نشے کے بھی عادی رہے ۔ وہ اپنی آن فیلڈ اور آف فیلڈ شرارتوں کی وجہ سے بھی ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے تھے ۔

سوشل میڈیا پر فٹبال حلقوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پھیلے مداحوں کی جانب سے میراڈونا کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔