لیانارڈو ڈی ونچی کی کسی واھد فرد کی ملکیت آخری پینٹنگ کی ہانگ کانگ میں رونمائی

لیانارڈو ڈی ونچی ‏
۱۴ اکتوبر, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۰ شام

ہانگ کانگ ( 92 نیوز ) مشہور زمانہ اطالوی پینٹر لیانارڈو ڈی ونچی کی کسی واحد فرد کی ملکیت آخری پینٹنگ سلواٹور مَنڈی کی ہانک کانگ میں رونمائی کر دی گئی۔

پینٹنگ جسے بعض اوقات مرد مونا لیزا کی پینٹنگ کہہ کر بھی پکارا جاتا ہے کو 15 نومبر کو نیویارک میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ پینٹنگ 10 کروڑ ڈالر یعنی 10 ارب 52 کروڑ روپے میں فروخت ہونے کی توقع ہے۔
دنیا کی سب سے مہنگی پینٹنگ کی فروخت کا ریکارڈ ایک اور لیجنڈ پابلو پکاسو کے پاس ہے جسکی پینٹنگ 2015 میں 11 ارب 35 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز