لیاقت جتوئی اور طارق اقبال پوری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

لیاقت جتوئی ‏ طارق اقبال پوری ‏ بیرون ملک ‏ اجازت مل گئی ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزارت داخلہ ‏ سابق وزیرپانی وبجلی ‏ وفاقی سیکرٹری ‏ کرپشن ‏ اختیارات ‏ ناجائز استعمال ‏ علاج معالجے ‏ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی
۲۸ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۵۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزارت داخلہ نے سابق وزیرپانی وبجلی لیاقت جتوئی  اور سابق وفاقی سیکرٹری طارق اقبال پوری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ سابق وزیر کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس چل رہا ہے۔

سابق وزیر پانی و بجلی لیاقت جتوئی  کو علاج معالجے کے لئے بیرون ملک  جانے کی اجازت مل گئی، وزارت داخلہ کی جانب سے انھیں ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔سابق وزیر کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس چل رہا ہے۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیم میں کرپشن میں ملوث  سابق وفاقی سیکرٹری طارق اقبال پوری کو بھی بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سابق وفاقی سیکرٹری  طارق اقبال پوری نے اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش کے بعد دونوں ملزمان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز