لیاری میں گلے پر ڈور پھرنے سے تین سالہ بچی جاں بحق

لیاری ڈور جاں بحق ‏92 نیوز پتنگ کی ڈور ‏
۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کےعلاقے لیاری میں تین سالہ بچی گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنےسے جاں بحق ہوگئی، ننھی کلی کے مرجھانے پر اہلخانہ غم سےنڈھال ہوگئے۔

پتنگ کی ڈور نے ہنستہ بستہ گھراجاڑدیا ، بلدیہ ٹاؤن کی رہائشی تین سالہ نور والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر لیاری میں رشتےداروں کےگھر گئی تھی کہ رستے میں اچانک پتنگ کی ڈور آئی اور نور کی زندگی کی ڈورکاٹ کر چلی گئی۔

ننھی کلی کو شدیدزخمی حالت میں  اسپتال  منتقل کیاگیا ،لیکن وہ بچ نہ سکی اور دوران علاج دم توڑ دیا۔

بچی کی میت بلدیہ ٹاون میں اس کےگھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ، نور کےداد بھی غم سےنڈھال نظر آئے۔نورکی نمازجنازہ بلدیہ ٹاون کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں  اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نور کے اہلخانہ نے مطالبہ کیاکہ پتنگ بازی پر مکمل  پابندی لگائی جائے تاکہ کسی اور گھر کا چرغ گل نہ ہو۔

تازہ ترین ویڈیوز