Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لوگ رش والی جگہ جانے سے گریز کریں ، اسد عمر

لوگ رش والی جگہ جانے سے گریز کریں ، اسد عمر
April 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا لوگ رش والی جگہ جانے سے گریز کریں۔

اسد عمر نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ ٹویٹ میں کہا لوگ رش والی جگہ جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے ماسک پہننے کا بھی مشورہ دیا۔

ادھر خیبرپختونخوا میں بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق پرائیویٹ اور مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہو گا۔