لوگوں کا کرنسی پر اعتبار نہیں رہا، ڈالر باہر جا رہا ہے، آصف زرداری


لوگوں کرنسی اعتبار ڈالر باہر آصف زرداری
۲۸ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۲ دن

 کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ لوگوں کا کرنسی پر اعتبار نہیں رہا، ڈالر باہر جا رہا ہے۔

آصف زرداری کا پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا پیپلزپارٹی کے دور میں بھی آئی ایم ایف سے بات ہوئی لیکن پاکستان کی شرائط پر ہوئی۔ انہوں نے کہا حکومت ضرور گرانا چاہتے ہیں، جمہوریت تباہ کرنا نہیں چاہتے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بولے بلوچستان کے پرانے ایشوز ہیں۔ نہ میں نے مینگل صاحب سے ووٹ مانگا ہے نہ انہوں نے مجھ سے۔ انہوں نے مزید کہا ہم نے ججوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

قبل ازیں سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ میثاق معیشت پر وزیراعظم اپنا نظریہ دیں، مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایمنسٹی کے اچھے برے ہونے کے صحافی کے سوال پر  کہا ایمنسٹی اسکیم وزیراعظم کیلئے بری ہو گی۔

پی  پی رہنما خورشید شاہ  بولے ایک طرف معیشت کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف این آراو کا الزام لگاتے ہیں، حکومت کی منفی سوچ ہے،اب عمران خان خود میثاق معیشت کے لیے اپوزیشن سے رابطے کریں۔

تازہ ترین ویڈیوز