لورالائی پولیس لائنز پر حملہ ناکام ، تین دہشتگرد ہلاک

۲۶ جون, ۲۰۱۹ ۹:۰۰ دن

کوئٹہ ( 92 نیوز) لورالائی پولیس لائنز پر امن دشمنوں نے  حملہ کیا ، سکیورٹی فورسز نےجوابی  کارروائی کرتے ہوئے 3دہشتگردوں کوہلاک کردیا ، واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید، 3زخمی ہو گئے ۔

لو را لا ئی پو لیس لا ئن پر امن دشمنوں نے وار  کیا  ، ایف سی بلو چستان اور پو لیس نے بروقت کارروا ئی کر تے ہوئے 3دہشتگردوں کو مار گرایا ۔

تر جمان بلو چستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطا بق دہشتگردوں نے آ ج صبح 8بجے کے قریب پو لیس لائنز کے گیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا اور اندر دا خل ہوگئے۔

ڈیو ٹی پر مامور پو لیس اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائر نگ کا تبادلہ ہوا ، وا قع کی اطلاع ملتے ہی ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا  اور تینوں دہشتگردوں کو مار گرایا ۔

وزیر اعلیٰ بلو چستان نے وا قع کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ، انہوں نے پولیس اور ایف سی  کی  کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ امن دشمنوں کے خلاف بروقت کارروائی نے ثابت کر دیا کہ ہماری سکیورٹی فورسز ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

سکیورٹی فورسز نے پولیس لائنز کو کلیئر کر دیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز