لورالائی حملے میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، آئی ایس پی آر

۲۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۳ شام

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ کے علاقے لورالائی میں پولیس لائن پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس نے خود کش حملہ آوروں کو داخلی دروازے پر موثر انداز میں روکا ، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا ، جبکہ دو خودکش حملہ آور پولیس لائن میں داخل ہو گئے  جن میں سے  سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ایک ہلاک ہو گیاجبکہ دوسرے نے خود کو اڑالیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل اللہ نواز شہیدجبکہ  2 کانسٹیبل زخمی ہوئے۔سکیورٹی  فورسز نے پولیس لائن کمپاؤنڈ کلیئر قرار دے دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز