Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لودھراں میں اراضی کا تنازع ، بچیوں کے والد کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

لودھراں میں اراضی کا تنازع ، بچیوں کے والد کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار
November 3, 2020
لودھراں (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز لودھراں میں انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے والی بچیوں کی آواز بن گیا۔ اراضی کے تنازع پر 3 بچیوں کے باپ کو قتل کرنے کے واقعہ پر پولیس حرکت میں آ گئی۔ مبینہ طور پر ایک ملزم گرفتار کر لیا۔ 20 روز قبل تھانہ سٹی دنیا پور میں سگے بھائی نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی حقیقی بھائی کو بیٹیوں کے سامنے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا ۔ کئی روز سے مقتول باپ کے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کے لیے مقتول کی یتیم بیٹیاں انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہیں تھیں۔ پولیس کی جانب سے بچیوں کے والد کے قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے جبکہ با اثر ملزمان سے بچیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے گھر کے باہر پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لائیں گے اور یتیم بچیوں کو انکے والد کے قتل کا انصاف ملے گا۔