لندن نیا میئر چاہتا ہے، صادق خان کو جلد عہدے سے ہٹا دینا چاہئے ، ڈونلڈ ٹرمپ

لندن ، نیا ، میئر ، صادق خان ، عہدے ، ہٹا ، ڈونلڈ ٹرمپ
۱۶ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۱ دن

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کےخلاف ایک بار پھر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا لندن نیا میئر چاہتا ہے۔ صادق خان کو جلد عہدے سے ہٹا دینا چاہئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان پر لفظی گولہ باری کی اور انہیں برطانیہ کیلئے بے وقار شخص قرار دیتے ہوئے ان کا متبادل لانے کی تجویز دے دی۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  میئر لندن تباہ کن شخصیت ہیں اور وہ بدترین صورتحال کا باعث بن سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا  صادق خان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جلد سے جلد متبادل میئر لانا چاہئے۔

امریکی صدر کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن ایک  نیا میئر چاہتاہے۔ انہوں نے لندن میں ہونے والے جرائم کی ایک رپورٹ بھی ٹویٹ کی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز