لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کا اجلاس ، متوالوں نے شکایات کے انبار لگادیے ‏

لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ ‏ شکایات کے انبار ‏ ‏92 نیوز شہباز شریف ‏ اسحاق ڈار ‏ رمضان المبارک
۲۶ مئی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ دن

لندن ( 92 نیوز) لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کا اجلاس ہوا جس میں متوالون نے شکایات کے انبار لگادیے ۔

ن لیگی رہنماؤں کا کیا دھرا سامنے آنے لگا، لندن میں مسلم لیگ ن برطانیہ کا اجلاس ہوا ، جس میں لیگی  کارکن قیادت کے خلاف پھٹ پڑے ، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو کارکنوں کی   کھری کھری سننا پڑ گئیں ۔

اجلاس میں ن لیگ کے مقامی رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ اقتدا میں رہنماؤں نے نظر انداز کیا، اب  ضرورت پڑی ہے تو ہماری یاد آگئی ، کئی کارکنوں نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ، نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو  اسحاق  ڈار لندن میں کیوں بیٹھے ہیں

کارکنوں کی جانب سے  رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں  دوپہر کےوقت اجلاس بلانے پر بھی کڑی تنقید کی،ن لیگی اجلاس میں صرف من پسند صحافیوں کو بلایا گیا،نیوز کانفرنس بھی بدنظمی کا شکار رہی ۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف  اپنے ڈرائیور افضال بھٹی کو مسلم لیگ ن برطانیہ کا آرگنائزر بنانا چاہتے تھے ، کارکنوں کے  سخت ردعمل اور بدنظمی کی وجہ سے ن لیگ برطانیہ میں نئی تعیناتیاں نہ کی جا سکیں۔

تازہ ترین ویڈیوز