Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن ، والتھم اسٹو میں 18 سالہ پاکستانی گھر کی دہلیز پر قتل

لندن ، والتھم اسٹو میں 18 سالہ پاکستانی گھر کی دہلیز پر قتل
March 20, 2021

لندن ( 92 نیوز) مشرقی لندن کے علاقے والتھم اسٹو میں اٹھارہ سالہ پاکستانی نوجوان حسین چودھری کوگھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا، علاقے میں مقیم ایشیائی کمیونٹی میں خوف وہراس پھیل گیا، مقتول یونیورسٹی میں قانون کا طالب علم تھا۔

مشرقی لندن  کے علاقے والتھم اسٹو میں قتل کی لرزہ خیزواردات ہوئی جہاں  18 سالہ پاکستانی نوجوان حسین چودھری کو گھر کی دہلیز پر چاقو کے وار کرکے ابدی نیند سلا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بظاہر دو نوجوان ڈیزائنرجیکٹ خریدنے کے بہانے ان کے گھر آئے، ڈکیتی کی کوشش کی اورپھر چھریوں کے وار کرکے فرار ہو گئے۔

حملہ آوروں نے حسین کی والدہ اوران کے بھائی کو بھی نشانہ بنایا حسین نے اپنی والدہ کو بچانے کی کوشش کی جس پروہ شدیدزخمی ہوگیا اوراپنی ماں کی بانہوں میں دم توڑدیا، حسین کی والدہ اور بھائی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیاہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حسین سویس یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہا تھا اور آمدن کیلئے فیملی کے ساتھ مل کر آن لائن ڈیزائنر جیکٹس فروخت کرتا تھا، چاقو کے وار کرنے والے دونوں نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔