لبنان، حکومت مخالف مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں، اہلکار سمیت کئی زخمی


لبنان، حکومت مخالف مظاہرین، سیکورٹی فورسز، جھڑپیں، اہلکار سمیت کئی زخمی، بیروت، 92 نیوز
۱۵ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۸ شام

بیروت (92 نیوز) لبنان میں حکومت مخالف مظاہرے تھم نہ سکے، بیروت میں سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کی بارش کی دی، جواب میں مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا، متعدد اہلکار اور مظاہرین زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بیروت کی سینٹرل ڈسٹرکٹ میں مظاہرین نے رکاوٹوں کو توڑنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کیا۔

فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین کا گلیوں میں پیچھا کیا اور انہیں زدوکوب کرکے کچھ کو گرفتار بھی کر لیا۔ آنسو گیس کی وجہ سے بعض مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی۔

مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ دونوں جانب سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز