لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کا وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی عمر دراز کی ترقی روکنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ ، ملتان ، بینچ ، وزیراعلیٰ پنجاب ، بھائی ، عمر دراز ، ترقی روکنے ، حکم
۱۸ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۶ شام

 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی عمر دراز کی ترقی روکنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں ڈیرہ غازی خان کے رہائشی بشیر احمد چوہان نے درخواست دائر کی کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ 20 سال کے دوران ترقیاں نہیں ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بھائی جُمعدار عمردراز کو ترقی دلانے کیلئے بی ایم پی میں رسالدار کی دو آسامیاں پیدا کیں۔ رسالدار پوسٹ پر آسامیوں کی منظوری کسی قبیلے سےمشروط نہیں کی گئی۔

بشیر احمد چوہان نے کہا وزیر اعلیٰ کے ماموں ایڈیشنل چیف سیکریٹری اعجاز جعفر نے رسالدار کی سیٹیں دو قبیلوں میں مخصوص کر دیں۔ رسالدار کی سیٹیں قبیلہ ہزارہ اور  لغاری تمن کیلئے مخصوص کردی گئیں۔ وزیر اعلیٰ کے بھائی کو نوازنے کے لئے تعلیمی قابلیت کی شرط کو نرم کر دیا گیا۔ ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی میں بارڈر ملٹری پولیس کے تمام اداروں کے کیسز پرغور کیا جانا چاہیے۔

ہائیکورٹ ملتان بینچ نے دیگر امیدواروں کو بھرتیوں میں نظر انداز کرنے پر متعلقہ افسران سے 20 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز