لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ نواز شریف ‏ بیرون ملک لاہور ‏ ‏92 نیوز
۱۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے  لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں ، ان کے خلاف متعدد مقدمات زیر التواء  ہیں ، انہیں باہر کے ملک  جانے سے روکا جائے ۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ  نواز شریف کو بیمار قیدیوں کے بر عکس علاج کے لئے باہر بھجوانا بھی امتیازی سلوک ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز