Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں دو ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں دو ملزم گرفتار
May 5, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں دو ملزم گرفتار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولہ ماہرہ ذوالفقار کے دوست ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقتولہ کے چچا کے بیان پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ ماہرہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے۔ مقتولہ ماہرہ نے اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھا۔  شادی سے انکار پر ماہرہ کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا۔ 26 سالہ ماہرہ اپنی دوست اقرا کے ہمراہ رہائش پزیر تھی۔

 پولیس کے مطابق ماہرہ کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں۔ ماہرہ کے جسم پر تشدد اور گلے پر گولی لگنے کا نشان موجود ہے۔ ماہرہ فیز فائیو میں کرایہ کے گھر میں اپنی دوست کے ہمراہ رہائش پزیر تھی۔ مقتولہ چند روز قبل اپنی دوست سجل کے ہمراہ یوکے سے پاکستان آئی تھی۔ مقتولہ کو سحری کے وقت اسکے دوست گھر چھوڑ کر گئے اور دوپہر میں لاش برآمد ہوئی۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔